پاکستانتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے ہوگا

لاہور(پاک نیوز) وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے ہوگا۔ ایوان میں سیاسی جماعتوں کی نمبر گیم سامنے آگئی۔17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہوگیا، پی ٹی آئی کے 178 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان کو ملا کر اپوزیشن ارکان کی تعداد 188 ہوگئی۔ضمنی الیکشن میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کے پنجاب میں 168 ارکان ہوگئے تاہم ایک رکن نے ابھی حلف نہیں اٹھایا ہے اور اس کا ووٹ کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔اگر اس رکن نے حلف اٹھالیا تو ن لیگ 168، پیپلزپارٹی 7، آزاد 3 اور راہ حق پارٹی کے ایک ووٹ کے ساتھ حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 179 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button