پاکستانتازہ ترین

فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیاگیا

لاہور(پاک نیوز) وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب راو سردار علی کی جگہ ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار کو آئی جی پنجاب تعینات کردیا۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل آئی جی فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے اپنے عہدے پر مزید کام کرنے سے حکومت سے معذرت کی تھی، جس کے بعد حکومت نے بھی آج ہی آئی جی پنجاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ نئے آئی جی پنجاب کے لئے اے ڈی خواجہ، فیصل شاہکار اور انعام غنی کے نام سامنے آئے ہیں، اور نئے آئی جی پنجاب کے آج ہی آرڈر متوقع ہے۔جس کے بعد اب تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستان پولیس سروس کے گریڈ 21 کے آفیسر فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button