پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی اور ق لیگ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کردی

لاہور(ہاک نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی کی جانب سے ایڈووکیٹ عامرسعید راں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں حمزہ شہباز، ڈپٹی اسپیکر اور چیف سیکرٹری کو فریق بنایا گیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے پارٹی کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کرنے کی تصدیق کی۔انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی پٹیشن داخل ہو گئی ہے،اس پر نمبر لگ رہا ہے اور سماعت کیلئے مقرر کی جائیگی۔ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے۔رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی نےدرخواست میں ڈپٹی اسپیکر کی گنتی کو بھی چیلنج  کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن کے 7 ارکان ووٹ کاسٹ کرنے ہی نہیں آئے۔ یہ 7 لیگی ارکان گھروں میں بیٹھے رہے اور ان کا ووٹ بھی انتخاب میں شمار کر لیا گیا۔ بعد ازاں فواد چوہدری نے بتایا کہ اسپیکر کے غیر آئینی اقدام کے خلاف پٹیشن کی سماعت آج صبح دس بجے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button