پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا،چوہدری شجاعت

گجرات(پاک نیوز) ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا، اداروں پر تنقید کرنے والوں کی کیسے حمایت کر سکتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ پاکستان کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی میرا وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں ہوسکتا۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، اور میں کیسے اداروں پر تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں، ادارے ہیں تو پاکستان میں استحکام ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button