پاکستانتازہ ترین

کیس کا فیصلہ آنے تک حمزہ شہباز ٹرسٹی کے طور پر کام کریں، سپریم کورٹ

لاہور(پاک نیوز) حمزہ شہباز کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے عبوری وزیراعلیٰ بنا دیا۔ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا یکم جولائی کا سٹیٹس بحال کردیا ہے۔ آج سے حمزہ شہباز ایک بار پھر عبوری وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے۔عدالت  نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس کا فیصلہ آنے تک حمزہ شہباز ٹرسٹی کے طور پر کام کریں گے۔عدالت نے ڈپٹی اسپیکر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکومت پنجاب سے بھی تحریری اور تفصیلی جواب طلب کرلیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ لاہور رجسٹری میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button