تازہ ترینکھیل

دوسرا ٹیسٹ:سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ، پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

گال(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کے گال اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا کی جانب سے اوشاڈا فرنینڈو اور دیمتھ کرونا رتنے نے اننگز کا آغاز کیا اور لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button