تازہ ترینکھیل

ڈسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن جھنگ کے زیر اہتمام وشو کنگفو مقابلے

ووشو کنگفوجھنگ(نامہ نگار)جشن یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے 14اگست2013ء کو ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی زیر سرپرستی اورڈسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن جھنگ کے زیر اہتمام وشو کنگفو مقابلے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلوں میں فائٹ کے علاوہ چائنیز مارشل آرٹس اور بریکنگ کے مظاہرے بھی کئے گئے ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈی سی او مقبول احمد دھاولہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ وطن ہم نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا ہے آج تجدید عہد کا دن ہے "جشن آزادی جہالت سے آزادی”آج کا قومی نعرہ ہے ۔ضلعی حکومت بھر کوشاں ہے کہ 31اکتوبر2013ء تک چارسے نو سال تک کی عمر کے ناخواندہ بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے سکولوں میں داخل کروایا جائیگا۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اور کامیابیاں حاصل کرکے ملک و قوم اور علاقہ کا نام روشن کریں۔تقریب میں ڈی ایس او طاہر ملک ،ٹی ایس او مہر الطاف حسین اورسیکرٹری ڈسٹرکٹ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن جھنگ امان اللہ شان کے علاوہ شائقین اور معززین شہر بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات ناممکن تونہیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker