
اسلام آباد(پاک نیوز)حکومت نے بجلی کی قیمت میں فوری طور پر ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے جب کہ اکتوبر میں بھی 90 پیسے فی یونٹ کے اضافے کا اعلان کردیا گیا ہے۔وزیر مملکت مصدق ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، بجلی کی قیمت میں فوری طور پر ساڑھے 3 روپے کا اضافہ کیا گیا یے، اگست میں بجلی مزید ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی، اکتوبر میں بھی 90 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا، جب کہ سلیبز کی تفصیل میں ابھی نہیں جائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بحلی قیمت میں اضافے کی منظوری اس شرط پر دی گئی کہ غریب صارف پر بوجھ نہ پڑے، اس اضافے کی وصولی پہلے ہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی جا رہی ہے