
پشاور(ڈیسک نیوز)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما امیر حیدر ہوتی نےکہا ہےکہ عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، کیا ان تین ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عدلیہ آئین کی تشریح کر سکتی ہے لیکن ترمیم نہیں کر سکتی، عدلیہ سے متعلق جو تاثر بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے ، کیا ان تین ججز کے علاوہ اور ججز نہیں ہیں؟امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکسی ادارے کو نہیں بخشا،ہر ادارے پر چڑھائی کی، عمران خان کے ساتھ ایک سلوک دوسروں کے ساتھ الگ سلوک ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے انتخابی اصلاحات کا ہونا انتہائی ضروری ہے، بغیر الیکشن ریفارمز کے انتخابات ہوتے ہیں تو بہت سارے سوالات اٹھیں گے، ملک کی ترقی کے لیے حکومت کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔