پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت گرانے کے لیے ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد لانے پر غور شروع کردیا

لاہور(پاک نیوز)پنجاب کی حکومت گرانے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ن لیگی رہنماؤں مشورہ دیا ہے کہ کچھ دن سیاسی ماحول دیکھنے اور ورکنگ مکمل کرنے کے بعد عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے۔بعض سینیئر لیگی رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لانے سے پہلے آصف زرداری کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ہی یہ مکمل مشن انہیں ہی سونپنا چاہیئے کیونکہ وہ تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بناسکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ تحریک عدم اعتمادلانے کے لیے اتحادیوں سے بھی مشاورت کی جائیگی تاہم نواز شریف نے تحریک لانے کا کہا تو جلد پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہوگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button