پاکستانتازہ ترین

جعلی بیان حلفی جمع کروانے پر الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیسک پاک نیوز) ممنوعہ  فنڈنگ اور جعلی بیان حلفی جمع کروانےکے معاملے پر چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ کی جانب سے دائرکی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے  پر عمران خان کو  62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے، عمران خان سے بطور  ایم این اے اور  وزیراعظم حاصل مراعات اور سہولیات واپس لی جائیں۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا کےکیس میں بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے پر انہیں نا اہل کیا گیا، نا اہلی کے ساتھ فیصل واوڈا کو تمام مراعات قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا۔درخواست میں عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹانےکی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button