
اسلام آباد(پاک نیوز)لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا۔پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد کمانڈر 12 کور کا کمان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔