پاکستانتازہ ترین

کابل ڈرون حملے میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کی تردید

اسلام آباد(پاک نیوز) پاکستان نے ایمن الظواہری کیخلاف کی گئی کارروائی میں پاکستان کی فضائی حدود استعمال ہونے کی تردید کردی۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ایمن الظواہری پر امریکی ڈرون حملے کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال ہونے کے کوئی شواہد نہیں۔ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے معاملے پر پاکستان بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کردیا کہا چینی علاقائی حدود کا مکمل احترام اور ون چائنا پالیسی کے حامی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button