بین الاقوامیتازہ ترین

اسرائیل کے فلسطین پر فضائی حملے، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

دبئی(ڈیسک نیوز) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے اسرائیل کے فلسطین پر پے در پے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔اسرائیل کی جانب سے دوسرے روز  بھی غزہ پر  جارحانہ حملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے دو روز کے دوران  اب تک 6 فلسطینی بچوں سمیت 24 افراد کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کیاگیا۔ اس کے علاوہ صیہونی فوج نے غزہ پر پورا ہفتہ حملے جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر  اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کل بروز پیر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جارحیت پر بحث کے لیے ایک اجلاس منعقد کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button