تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری قابل مذمت ہے، مقررین

بھائی پھیرو(نامہ نگار)ظلم کے نظام کے خلاف جہادہی شہادت امام حسین ؓ کا اصل پیغام ہے-نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری قابل مذمت، عالمی برادری نوٹس لے -بھائی پھیرو کے سیاسی و سماجی رہنماوں نے فلسطین میں نہتے شہریوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں کی شدید مزمت کی ہے۔مسلم لیگ نون کے سید بلال شاہ،تحریک انصاف کے شعبان چوہدری،معروف صحافی رانا عدنان علی،جماعت اسلامی بھائی پھیرو کے امیر مقبول حسین کمبوہ اور جے آئی یوٹھ ضلع قصور کے صدر احمد جمال ایڈووکیٹ نے اپنے علیحدہ علیحدہ اخباری بییانات اور پریس ریلیزوں میں کہا ہے کہ شہادت حضرت امام حسین ؓ پوری امت کے لیے پیغام ہے کہ کسی ظالم اور جابر حکمران کے سامنے سر تسلیم خم کیا جائے اور نہ ہی ظلم کے نظام کو برداشت کیا جائے، چاہے اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینی پڑے۔ حضرت امام حسین ؓ نے اپنی اور اپنے گھر والوں کی قربانی دے کر اسلام کا پرچم بلند کیا۔ حکومت محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کا اہتمام کرے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ پاکستان کے غیور مسلمان اپنے نہتے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان اس حوالے سے عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروائے۔ فلسطینیوں کو دہائیوں سے اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے۔ اسرائیلی فوج کی بربریت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ 1967سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔احمد جمال ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ ملک و قوم اس وقت گھمبیر قسم کے مسائل کی زد میں ہے۔ تحریک انصاف کے بعد اتحادی حکومت کی کارکردگی کو بھی عوام نے دیکھ لیا ہے۔ قرضوں کے پہاڑ کھڑے کرنے کے باوجود ملک میں ترقی و خوشحالی نظر آتی ہے اور نہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button