پاکستانتازہ ترین

پی آئی اے کا طیارہ مسقط ائیر پورٹ پرخوفناک حادثے سے بچ گیا

piaسیالکوٹ(ڈیسک رپورٹر) قومی ایئرلائن کا طیارہ مسقط ایئرپورٹ پر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔ سیالکوٹ سے مسقط جانے والی پرواز پی کے 259 کی مسقط ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ ہنگامی لینڈنگ کے بوئنگ طیارے 737کے لینڈنگ گیئرٹوٹ گئے، کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو خوفناک حادثے سے بچایا۔ طیارے میں سوار 107 مسافروں سمیت تمام عملہ محفوظ رہا لیکن طیارے کو جزوی طورپر نقصان پہنچا، جس کے باعث مسقط ایئرپورٹ کا رن وے بند ہوگیا۔ایم ڈی پی آئی اے محمد جنید یونس نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ لینڈنگ کے دوران جہاز 130 نوٹیکل میل کی اسپیڈ پر تھا جس پر کپتان ایم جاوید نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچایا ہے۔ مسقط کی سول ایوی ایشن نے مسقت ایئرپورٹ کو عارضی طور پر پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 260 کی روانگی میں تاخیر ہورہی ہے ۔ متبادل پرواز کے ذریعے مسافروں کو سیالکوٹ روانہ کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ اورجوہی چاؤلہ ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کو تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker