پاکستانتازہ ترین

شہباز گل کوگرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔ عمران خان

اسلام آباد(پاک نیوز) شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ اغوا ہے گرفتار ی نہیں۔ سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں ؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا گیا، تمام کاروائیاں ہمیں بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت کو قبول کرنے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ادھر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں شہباز گل کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت اور رہنماؤں کے درمیان شہباز گل کی گرفتاری کے معاملے پر آج کی عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی نے مزید گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر تمام اہم رہنماوں کو الرٹ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button