پاکستانتازہ ترین

لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کہیں بھی 6 گھنٹے سے زائد نہیں، پاور ڈویژن کا دعویٰ

لاہور(پاک نیوز) پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں  کہیں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے زائد نہیں  ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 145 میگاواٹ ہے جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 855 میگاواٹ ہے۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پانی سے 7 ہزار 570 میگاواٹ ،  سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار میگا واٹ  بجلی پیدا کی جارہی ہے  جبکہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 10 ہزار 571 میگا واٹ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جوہری ایندھن  سے 2 ہزار 589 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 889 میگاواٹ، سولر پلانٹس سے 141  میگا واٹ  اور   بگاس پاور پلانٹس سے 95 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button