تازہ ترینعلاقائی

کوہاٹ:عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو شک کی بناء پر بری کر دیا

kohatکوہاٹ(ڈسٹرک ر پو ٹر) ایڈیشنل سیشن جج فائیو کوہاٹ کی عدالت نے قتل کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کو شک کی بناء پر بری کر دیا تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل علاقہ جنگل خیل میں زبانی تکرار پر ایک شخص محمد بلال ولد شاہ جہاں قتل ہوا تھا جس پر پولیس تھانہ جنگل خیل میں مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر تین ملزمان جعفر شاہ،،نادر شاہ،اور سکندر شاہ ے خلاف مقدمہ درج کیا تھا بعد ازاں پولیس نے دو ملزمان جعفر شاہ اور نادر شاہ کو گرفتار کیا اور اس مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فائیومحمد زیب خان کی عدلت میں شروع ہوئی گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو شک کی بناء بری کر دیا جبکہ ایک ملزم سکندر شاہ کو اشتہاری قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button