بین الاقوامیتازہ ترین

رسول اللہ ﷺ کے خلاف بولنے والی زبان گنگ،آنکھ دیکھنے سے محروم

نیویارک(ڈیسک نیوز)شعائر اسلام ،رسول اللہ ﷺ کے خلاف بولنے والی زبان گنگ،آنکھ دیکھنے سے محروم ،کانوں نے سننا چھوڑ دیا ۔ملعون سلمان رشدی کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ،قوت گویائی متاثر ہوگئی  جب کہ ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔سلمان رشدی پر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ ہوا جس میں وہ شدید زخمی ہے۔ ڈاکٹرز  کا کہنا ہے  کہ  ملعون سلمان رشدی کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سلمان رشدی بول نہیں پا رہا اور اس کی ایک آنکھ بھی ضائع ہونے کا امکان ہے۔رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ سلمان رشدی کے بازو کے اعصاب کٹے ہوئے تھے اور جگر میں چھرا گھونپنے سے اسے شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ ممکنہ طور پر ایک آنکھ سے محروم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button