پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(پاک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا اور اس موقع پر شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب، سابق اراکین اسمبلی حنیف عباسی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ملک ابرار،رکن اسمبلی طاہرہ اورنگ زیب،زہرہ ودود فاطمی،طارق فاطمی،دانیال چوہدری، سی ڈی اے،ایف ڈبلیو او اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔شہباز شریف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر یہاں موجود سب شرکاء کو یوم آزادی کی مبارک ہو، ہمارے برزگوں نے قائد اعظم کی عظیم قیادت میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کرکے خداداد مملکت پاکستان حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button