پاکستانتازہ ترین

شہباز شریف 23ستمبر کو اقوام متحدہ میں خطاب کریں گے

نیویارک(ڈیسک نیوز)اقوام متحدہ  وزیراعظم شہباز شریف 23؍ ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیلئے مقررین کی جاری کردہ موجودہ فہرست کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے جمعہ 23؍ ستمبر کو خطاب کرینگے۔وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صبح کے سیشن میں 13؍ویں مقرر ہونگے۔ وزیراعظم شہباز شریف تعلیم کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کے علاوہ دیگر ممالک کے نمائندوں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترکی، ایران، قطر، سری لنکا اور متعدد ممالک کے سربراہان مملکت بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے مقررین کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ امریکی صدر جوزف بائیڈن 20؍ ستمبر کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ بھارتی وزیراعظم کی شرکت اور جنرل اسمبلی سے خطاب کا کوئی امکان نہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button