
اسلام آباد(پاک نیوز) جمیل احمد کو 5 سال کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے نئے گورنر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمیل احمد کو پانچ سال کیلئے گورنر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی رہ چکے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ جمیل احمد کو 25 اکتوبر 2018 کو تین سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا، ان کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔واضح رہے کہ رضا باقر کی مدت پوری ہونے کے بعد مستقل گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ مئی سے خالی تھی جس کے بعد ڈاکٹر مرتضی سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے رہے تھے۔