
لاہور(پاک نیوز) پرائیوٹ سکولوں کے ای لائسنس کی معیاد بڑھ گئی، اب پرائیوٹ سکولوں کو ایک نہیں بلکہ 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہزاروں پرائیوٹ سکولوں کیلئے اچھی خبر، پرائیوٹ سکولوں کے ای لائسنس کی معیاد بڑھادی، اب پرائیوٹ سکولوں کو 2 سال کیلئے ای لائسنس جاری کیا جائے گا۔اس سے قبل ای لائسنس ایک سال کیلئے جاری کیا جاتا تھا۔