
اسلام آباد(پاک نیوز)الیکشن کمیشن نے عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو کمیشن اور اس کے ارکان کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے اور الزامات لگانے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیئے ہیں۔