
بھائی پھیرو(نامہ نگار) 73ویں پنجاب گیمز کے ٹرائل 22 اگست اور 23 اگست کو پتوکی ہائی سکول اور قصور سپورٹس کمپلکس قصور میں لیے جائیں گے۔دو دن تک جاری رہنے والی کھیلوں کے ٹرائل میں ہزاروں کھلاڑی شرکت کریں گے۔علاقے بھر کے نوجوانوں میں کھیلوں میں حصہ لینے کیلیے جوش و خروش۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر این اے رانا نے صحافیوں کو بتایا کہ تہترویں پنجاب گیمز کے ٹرائل 22 اگست کو پتوکی ہائی سکول اور اور 23 اگست کو قصور سپورٹس کمپلکس قصور میں لیے جائیں گے۔ان کھیلوں میں ہاکی،فٹ بال،کبڈی،والی بال،دوڑیں،سائکلنگ،بیڈ منٹن،ٹیبل ٹینس،باسکٹ بال،کشتیاں اور دیگر درجنوں کھیلوں کے دلچسپ مقابلے ہو نگے۔این اے رانا نے کہا کہ کھلاڑیوں اور ٹیموں کو فوری طور پر فون نمبر 03001838138 پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر این اے رانا سے رابطہ کرکے اپنے آپ کو انٹری کیلیے رجسٹر کروانا چاہیے۔مزید بر آں علاقے کے معروف کھلاڑی میاں نعمان خالد نے ان کھیلوں کو خوش آئند قرار دیتے کھلاڑیوں سے اپیل کی کہ وہ جوش و خروش سے ان میں حصہ لیکر اپنے جوہر دکھائیں