Uncategorized
گلوکارہ نیرہ نور 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں

کراچی(نمائندہ شوبز)دنیا پر اپنی آواز کا جادو جگانے والی بلبل پاکستان خاموش ہوگئیں ۔ لیجنڈ گلوکار نیرہ نور 71 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔نیرہ نور کے خاندانی ذرائع کے مطابق وہ پچھلے چند روز سے بیمار تھیں اور کراچی میں ہی زیرعلاج تھیں۔گلوکارہ کے انتقال کی تصدیق ان کے بھتیجے نے کی جس نے ٹوئٹر پر بتایا کہ میری تائی جہانِ فانی سے رخصت ہوگئی ہیں۔نیرہ نور کی نماز جنازہ آج سہہ پہر 4 بجےمسجدوامام بارگاہ یثرب ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائےگی اور تدفین ڈیفنس فیز 8 کے قبرستان میں کی جائےگی۔