پاکستانتازہ ترین

کوشش ہوگی ضمانت خارج ہونے پر عمران کو عدالت سے گرفتار کریں: رانا ثنااللہ

اسلام آباد(پاک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔نجی چینل سے عمران خان کو ملنے والی راہداری ضمانت پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنا اور بھی آسان ہوگیا ہے، ان کے خلاف درج کیے گئے دہشتگردی کے معاملے میں مزید کسی ثبوت کی ضرورت نہیں، ان کے بیانات اور الفاظ کی بنیادوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور عمران خان خود گواہ اور ثبوت ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب جب عمران خان عدالت میں ضمانت کروائیں گے اور ہمیں نوٹس جاری ہوں گے تو ہم کوشش کریں گے کہ عمران خان کی ضمانت کی درخواست خارج ہو جائے اور انہیں اسی وقت عدالت سے گرفتار کرلیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button