
اسلام آباد(پاک نیوز) عدالت نے پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گِل کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شہبازگل کے مذید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کےآغازمیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ملزم آگیا ہے؟ وکیل فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ باہررش تو ہے لیکن ابھی نہیں لے کرآئے۔ ایک بجے کا وقت تھا ابھی تک ملزم کو نہیں لایا گیا۔وکیل شہباز گل نے عدالت سے اسعا کی کہ کیا ہم دلائل دینا شروع کردیں؟ جس پرجج نے ریمارکس دیے کہ ابھی فائل نہیں ہے تفتیشی نے کیا لکھا ہے وہ سب دیکھنا ہے۔