تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو۔حکومت کے بجلی کے بلوں میں عوام پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف زبردست احتجاج

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔حکومت کے بجلی کے بلوں میں عوام پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف دینا ناتھ کی سماجی تنظیم اکٹھ فاونڈیشن،جماعت اسلامی،جے آئی یوتھ اورعوام کا ملتان روڈ پر ٹائر جلا کر زبردست احتجاج حکومتی اور واپڈا حکام کے خلاف زبردست نعرے باری ٹریفک بلاک ہونے سے ملتان روڈ پرلمبی لائنیں لگ گئیں، موٹروے پولیس چار گھنٹے بعد ٹریفک کھلوانے میں کامیاب ملتان روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے سے سے ہزاروں مسافروں کی حکومتیں اور واپڈا حکام کو بد دعائیں 4 گھنٹے ٹریفک بلاک ہونے سے کی ایمبولینس ملتان ٹریفک میں پھنس گئی۔حکومت کے فیول ٹیکس چھوڑنے کے دعوے جھوٹ ہیں۔عوامی رائے تفصیلات کے مطابق دینہ ناتھ ملتان روڈ بھائی پھیرو پرحکومت اور واپڈا حکام کے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف دینا ناتھ پر سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر ملتان روڈ کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا ٹریفک بلاک ہونے سے ملتان روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں جس سے ہزاروں مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا ملتان روڈ دینہ ناتھ پر ٹریفک بلاک ہونے سے کی ایمبولینس ٹریفک جام ہونے سے پھنس گئی اور ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مقامی پولیس نے ٹریفک کھلوانے کی کوشش کی مگر ناکام ہو گئے بالآخر موٹروے حکام نے مظاہرین سے مزاکرات کرکے ٹریفک کھلوائی،دیناتھ میں سماجی تنظیم اکٹھ فائنڈیشن،جماعت اسلامی،جے آئی یوتھ اور دیگر جماعتوں کے مظاہرین نے بجلی بلوں پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف احتجاج پر موٹروے احکام سے مذاکرات کے بعد 4گھنٹے بعد ٹریفک بحال کردی بھائی پھیرو اور گردونواح کے ہزاروں عوام وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے پاکستان کے غریب عوام پر ظالمانہ ٹیکس کس لگانے والے اور ملک میں افراتفری مچانے والے حکمرانوں اور واپڈا اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button