پاکستانتازہ ترین

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب آج مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوچکا ہے، مراد راس

لاہور(پاک نیوز) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب آج مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہوچکا ہے۔مراد راس کی زیر صدارت سی ای اوز کانفرنس کا قائد ہیڈکوارٹر وحدت روڈ پر انعقاد ہوا جس میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کے سی ای اوز شریک ہوئے۔کانفرنس میں سی ای اوز سے یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق، کتابوں کی فراہمی و دیگر معاملات کے حوالے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔اس حوالے سے مراد راس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ منصوبوں کو نقصان پہنچایا گیا، درپیش مسائل کے مستقل حل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button