
اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے سیلاب زدگان کے لئے امداد کے طور پر دو ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔صادق سنجرانی اور سینیٹ کی قیادت نے سیلاب زدگان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹرز ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی ریلیف اور بحالی کے لئے دیں گے، گریڈ 16 سے 22 تک کے ملازمین بھی 3 دن کی تنخواہ دینگےچیئرمین سینیٹ نے اپیل کی ہے کہ قوم بالخصوص مخیر حضرات ریلیف اور بحالی کے لیے آگے بڑھیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ آج پوری قوم نماز جمعہ کے بعد حالیہ بارشوں کے تھمنے کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کرے۔