پاکستانتازہ ترین

بابا سوہنے شاہ کے 38ویں، بابا بابر علی شاہ کے دوسرے سالانہ عرس کا آغاز

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) بابا سوہنے شاہ کے 38ویں، بابا بابر علی شاہ کے دوسرے سالانہ عرس کا آغاز،ختم اور محفل سماع میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، دو روزہ تقریبات سجادہ نشین الحاج صاحبزادہ پیر سکندر علی قادری نوشاہی کی زیر صدارت جاری ، مصطفی آباد کے نواحی گاﺅں رائے کلاں میں معروف بزرگ پیر حاجی سوہنے شاہ قادری نوشاہی کا38واں جبکہ الحاج بابا پیر بابر علی قادری نوشاہی کے دوسرے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ختم کا اہتمام کیا گیا ، محفل سماع کی صدارت سجادہ نشین حضرت بابا عبداللہ شاہ والی الحاج پیر سکندر علی قادری نوشاہی نے کی ، اس موقع پر صاحبزادہ الحاج پیر سکندر علی قادری نوشاہی نے ملکی سلامتی و خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کروائی ، سیلاب زدگان کےلئے بھی خصوصی دعا کرواتے ہوئے سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی ، معروف قوال محمد عارف فیروز و ہمنوا نے سماع بھاند دیا ، عرس کی افتتاحی تقریب اور محفل سماع میں عقیدت مندوں، مریدین، اہل علاقہ و معززین علاقہ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، محفل سماع کے احتتام پر حاضری محفل میں عمرہ کے دو ٹکٹ اور مدنی انعامات دئیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button