پاکستانتازہ ترین

سیلاب کی صورتحال ،وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس بلالی

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم کاسیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بڑااقدام۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر مشاورت کیلئے پیر کوکل جماعتی کانفرنس بلالی ۔ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق کل جماعتی کانفرنس پیر کو سہہ پہر وزیر اعظم ہاوس میں منعقد کی جائے گی، اے پی سی میں پی ڈی ایم، اتحادی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،اے پی سی میں ملک میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی۔سیلاب کی صورتحال پر بلائی گئی اے پی سی میں پی ٹی آئی کو دعوت نہیں دی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button