پاکستانتازہ ترین

سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی، مریم نواز کا متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان

لاہور(پاک نیوز) سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کےلئے  مریم نواز نے متاثرہ علاقوں کے دورے کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کل 29 اگست سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کل 9 بجے لاہور ائیر پورٹ سے ملتان روانہ ہوں گی، ان کا ملتان ائیر پورٹ پر بھرپور استقبال کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق مریم نواز پہلا دورہ ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے شروع کریں گی، ملتان کے بعد تونسہ شریف جائیں گی۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز راجن پور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button