تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:عاشق نے اپنے چھ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنی معشوقہ کو اغوا کر لیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو۔لو میرج کی اجازت نہ دینے پر بھونڈ عاشق نے اپنے چھ مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنی معشوقہ کو اغوا کر لیا۔منع کرنے پر بچی کے والدین کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں۔تفصیلات کے مطابق جمبر کلاں کے رہائشی خوشی محمد کی پندرہ سالہ بیٹی ارم بی بی کا رشتہ شرافت نامی نوجوان نے مانگا مگر اسکے باپ نے انکار کر دیا۔جس پر مشتعل ہو کر گزشتہ روز شرافت،حمید،خورشید،اشرف اور دو نامعلوم مسلح ہو کر دن دیہاڑے دو کاروں پر سوار ہو کر جمبر آدھمکے اور ارم بی بی کو گن پوائنٹ پر اغوا کرکے کار میں بٹھا لیا۔جب بچی کے والدین اپنی روتی چلاتی بیٹی کو بچانے کے لیے آگے بڑھے تو ملزمان نے دھمکیاں دیکر تشدد کا نشانہ بنا کر دھکے دیکر نیچے گرا دیا اور ارم بی بی کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔باپ خوشی محمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button