پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کومرادراس کیس میں تادیبی کارروائی سےروکنےکی استدعا مسترد

لاہور(پاک نیوز) عدالت نے مراد راس ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کوتادیبی کارروائی سےروکنےکی استدعا مسترد کردی۔لاہورہائی کورٹ میں مراد راس کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے ایف آئی اے کو تادیبی کارروائی سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 14 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔وکیل مراد راس نے مؤقف اپنایا کہ یہ ایک پولیٹیکل پارٹی کا معاملہ ہے، براہ مہربانی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔جسٹس علی باقر نجفی نے جواب دیا کہ عدالتیں موجود ہیں، اگرکچھ ایسا ہوا تو آپ آجائیں۔ ہمیں کسی پارٹی سے کوئی غرض نہیں، ہم نے قانون کے مطابق معاملے کو دیکھنا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ آپ کو کیا خطرہ ہے؟وکیل مراد راس نے جواب دیا کہ ہفتے کے روزانکوائری میں اتوارکیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا اور انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کیے جانے کا خطرہ ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے جواب دیا کہ کوئی بات نہیں، عدالتیں اب ہفتے اور اتوار کے روز بھی لگتی ہیں۔وکیل مراد راس نے مؤقف اپنایا کہ پشاورہائی کورٹ نے اسی نوعیت کے کیس میں عبوری ریلیف دیا ہے جس پر جسٹس علی باقرنجفی نے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ تو آپ پھر پشاورہائیکورٹ چلے جائیں۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مراد راس کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button