تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ضلعی حکومت اورنیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے مفاہمتی یاداشت پردستخط

downloadاوکاڑہ(محمدمظہررشید)ضلعی حکومت اور نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے درمیان تعلیمی اہداف کے حصول کے لئے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے ۔ڈی سی او اوکاڑہ سردار سیف اللہ ڈوگر ،ای ڈی او ایجوکیشن ذوالفقار بھٹی اور این سی ایچ ڈی کے ڈسٹرکٹ جنرل مینیجر رانا محمد عباس نے یاداشت پر دستخط کئے ۔اس معاہدے کا مقصد سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا ہے ،جس کے تحت این سی ایچ ڈی محکمہ تعلیم کو 170اساتذہ کی خدمات فراہم کرے گا ۔اس موقع پر ڈی او سی اللہ یار ڈھکو ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بلال فیروز جوئیہ ،ڈسٹرکٹ پروگرام مینیجر این سی ایچ ڈی وحید اسلم نت ،ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر صدف فاطمہ اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع میں لٹریسی سنٹرز کی تعداد میں اضافی کیا جائے گا اور سو فیصد انرولمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا ۔ڈی سی او نے کہا کہ معاہدے کے نتیجے میں اوکاڑا کے دیہات اور دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر ہوں گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button