
اسلام آباد( پاک نیوز)اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اقوام متحدہ (یو این) کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سیلاب سے آنے والی تباہی پر یکجہتی کے لیے 9 ستمبر پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں، توقع ہے کہ وہ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچیں گے۔سیکرٹری جنرل کے دورے کا اعلان اقوام متحدہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ کے دوران کیا۔پاکستان میں تاریخی سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں مردوں، عورتوں اور بچوں کو المناک صورتحال کا سامنا ہے۔دورے کے دوران وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، سیکرٹری جنرل بے گھر خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔