پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 12 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریکِ انصاف عمران خان عدالتی حکم پراسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل بابراعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔عدالت نے نئی دفعات کے تحت عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے پولیس کونوٹس جاری کردیا۔ایڈووکیٹ بابراعوان نے کہا کہ ان کو یہ مقدمہ درج نہیں کرنا چاہیے تھا۔ کہتے ہیں پولیس ایک جملے سے خوف زدہ ہوگئی۔ کہتے ہیں سابق وزیراعظم کے ایک جملے سے ملک میں بدامنی کا خدشہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button