پاکستانتازہ ترین

جب چاہیں اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں: عمران خان کا دعویٰ

سرگودھا(پاک نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے دعویٰ کیا  ہے کہ وہ جب چاہیں اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں۔سرگودھا جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چار مہینے سے صبر کر رہے ہیں، انہیں اتنا دیوار سے نہ لگایا جائے کہ وہ قوم کے سامنے ان سارے لوگوں کی شکلیں رکھ دیں جنہوں نے مفادات کیلئے ملک کو مشکل میں ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ جتنا انہیں ڈرانے کی کوشش کی جائے گی وہ اتنا زور سے مقابلہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعویٰ کیا کہ وہ جب چاہیں اسلام آباد کو بند کرسکتے ہیں۔سرگودھا ہی میں وکلا سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے وہ کبھی ان چوروں اورڈاکوؤں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button