تازہ ترینعلاقائی

پھولنگر:جعلی پیر دم کرنے کے بہانے لاکھوں روپے کے زیورات چوری کرکے فرار

بھائی پھیرو(نامہ نگار)جعلی پیر اور اسکے چار چیلے بیمار خاتون کو دم کرنے کے بہانے گھر میں آگئے اور موقع پاکر لاکھوں روپے کے زیورات چوری کرکے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں بلوکی کے رہائشی بابر علی کی بیوی انور بی بی کافی عرصہ سے بیمار تھی اور گھر والے اس کا علاج کروا کروا کر تنگ آچکے تھے مگر وہ شفایاب نہ ہو ئی۔اسی اثنا اسکی پڑوسن شہناز بی بی نے ابہیں بتایا کہ ایک پیر کامل شبیر احمد ہے جو جس کو بھی دم کرتا ہے اسے آرام آجاتا ہے چنانچہ بیماری سے تنگ بیوی نے اسے پیر صاحب کو لانے کا کہا۔پیر شبیر احمد ان کے گھر آیا اور دم کیا اور کہا کہ اسے جنات کا سایہ ہے اس لیے مکمل آرام کے لیے تین چار دفعہ دم کرنا پڑے گا۔گزشتہ روز پیر شبیر احمد،رمضان،پڑوسن شہناز اور ایک نامعلوم دن دیہاڑے دم کرنے بابر کے گھر آگئے اور گھر والوں کو حیلے بہانے سے گھر سے باہر بھیج کر پیچھے سے سیف کے تالے توڑ کر 60000/ نقدی اور لاکھوں روپے کے دو تولہ سونے کے زیورات چوری کرکے رفو چکر ہو گئے۔اہل خانہ جب گھر آئے تو انکے گھر کا صفایا ہو چکا تھا اور جعلی پیر اور اسکے چیلے فرار ہو چکے تھے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھائی پھیرو اور گردو نواح میں جعلی پیروں کی بھرمار ہے اور سینکٹروں ضعیف الاعتقاد لوگ ان جعلی پیروں کے ہاتھوں اپنا سب کچھ لٹوا چکے ہیں۔عوامی سماجی حلقوں نے جعلی پیروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button