تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: محنت مزدوری کے لئے گھر سے نکلنے والامحنت کش قتل

imagesبھائی پھیرو(نامہ نگار) بھائی پھیرو محنت مزدوری کے لئے گھر سے نکلنے والا قتل۔نامعلوم قاتلوں نے فائرنگ کر کے جان سے مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں کانویں ملیاں کے رہائشی نذر حسین کا بیٹا محبت علی عرف ملنگ آٹھ جنوری کو صبح محنت مزدوری کے لئے گھر سے نکلا اور شام گئے واپس نہ پہنچا۔اگلے روز انہیں معلوم ہوا کہ نواحی بستی گوہڑ ترکھاں والی سے ملحقہ نالے میں ایک لاش پڑی ہے۔جو شناخت پر محبت علی کی نکلی۔ محنت مزدوری کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے والے محبت کی لاش جب اس کے گھر پہنچی تو وہاں کہرام برپا ہو گیا۔گزشتہ روز پولیس تھانہ صدر نے اس کے والد کی درخواست پر قتل کا مقدمہ نامعلوم قاتلوں کے خلاف درج کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:آئی ٹی سیکشن کے سابق انچارج جوانسال نوجوان سید آصف عطا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker