
بہاولپور(ڈیسک نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے دوران اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار بتا دی۔ بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیغمبروں کی تعداد میں بھی گڑ بڑ کرگئے اور اللّٰہ کے پیغمبروں کی تعداد 1لاکھ 40 ہزار بتائی۔عمران خان اس سے قبل بھی جوش خطابت میں حساب کتاب میں زمین آسمان کے قلابے ملا چکے ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل وکلا کنونشن سے خطاب کے دوران بھی عمران خان پاکستان کی آبادی میں گڑ بڑ کرگئے تھے۔دوران خطاب عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان بنا تھا تو آبادی 40 کروڑ تھی اور اب 22 کروڑ ہے،