تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:دوڈکیتی اور چوری کی ایک واردات میں شہری لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

بھائی پھیرو(نامہ نگار)دوڈکیتی اور چوری کی ایک واردات میں شہری لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی اور قیمتی سامان سے محروم۔ایک نا معلوم ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک۔دن دیہاڑے چار ڈاکووں نے پولیو قظرے پلانے کے بہانے اہل خانہ کو ہرغمال بنا کرلاکھوں روپے لوٹ لیے۔ صحافی کے رشتہ داروں کی لاکھوں روپے کے زیورات کی چوری۔تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی پہلی واردات میں دو مسلح ڈاکو موٹر سائکل پر سوار ہو کر اڈہ سرائے چھینبہ آگئے اور آتے ہی چوکیدار محمد خاں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر چوکیدار کے ایک ڈاکو کو دبوچ لیا جس پر ڈاکو کے دوسرے ساتھی نے چوکیدار پر پمپ ایکشن سے فائر کیا مگر خوش قسمتی سے چوکیدار بچ رہا مگر ایک ڈاکو اپنے ہی ساٹھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ڈکیتی کی دوسری واردات میں بھائی پھیرو شہر کے محلہ سٹیڈیم میں چار نامعلوم افراد دن دیہاڑے آگئے اور گھر میں موجود خاتون خانہ صفیہ کو کہا کہ انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔امکار پر چاروں ڈاکو زبردستی گھر میں گھس گئے اور ماں صفیہ بی اور اسکی بیٹی کو گن پوائینٹ پر یرغمال بنا کر چابیاں لیکر سیفوں سے دو لاکھ روپے نقدی اور پانچ تولہ سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوری کی تیسری واردات میں مقامی صحافی رانا عدنان علی کا ہم زلف منصور علی رکشہ پر بیٹھ کر مانگا سے بھائی پھیرو آرہے تھے کہ نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے بیگ سیٹ کے نیچے رکھ دیا اور پیچھے تین نامعلوم خواتین کو بٹھا دیا۔موقع پاکر خواتین نے بیگ سء چار تولہ سونے کے زیورات چوری کرکے اور فرار ہو گئیں۔گھر آکر منصور نے بیگ کو کھولا تو اس سے لاکھوں روپے کے چار تولہ سونے کے زیور غائب تھے۔بھائی پھیرو سٹی اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں سے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہو ہیں اور سٹی پولیس امن عامہ بر قرار رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button