پاکستانتازہ ترین

جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا: عمران

اسلام آباد(پاک نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔عمران خان کا عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button