پاکستانتازہ ترین

عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاک نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،عدالت نے دو ہفتے بعد عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین  عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ہے۔چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ  کیس کی سماعت کررہا ہے۔چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے ۔ ان کے وکیل حامد خان ،عدالتی معاونین منیر اے ملک، حامد علی ، پاکستان بار کونسل سے اختر حسین ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور اے جی اسلام آباد جہانگیر جدون بھی  عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل حامد خان نے  اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت کے لیے بہت زیادہ عزت اور احترام ہے، تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button