
کراچی(پاک نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا 74واں یوم وفات آج اتوار 11 ستمبر کو انتہائی عقیدت واحترام سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سرکاری اور نجی سطح پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔دن کا آغاز نماز فجر کے بعد خصوصی دعاﺅں سے کیا گیا جس میں قائداعظم محمد علی جناحؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔