پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے 11 ایم این ایز کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(پاک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تمام نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے 29 جولائی کو تحریک انصاف کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تھے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کئے تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے جن ارکان کے استعفے منظور کئے تھے ان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، فرخ حبیب، اعجاز احمد شاہ، جمیل احمد خان، محمد اکرم چیمہ اور عبدالشکور شاد شامل ہیں۔خالی قرار دی گئی 11 نشستوں پر رواں ماہ ضمنی انتخاب ہونے تھے تاہم سیلابی صورتحال کے باعث ان حلقوں پر ضمنی انتخاب تاحکم ثانی ملتوی کردیئے گئے تھے۔عبدالشکور شاد نے استعفے کی منظوری اور حلقے میں ضمنی انتخاب کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔عدالت عالیہ نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ایم این ایز کی رکنیت معطل ہونے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت بھی دی تھی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شکور شاد ہی کی درخواست پر 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے نوٹیفکیشن معطل کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button