تازہ ترینکھیل

امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کرگئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سابق آئی سی سی امپائر اور پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر اسد رؤف انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق اسد رؤف کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ 66 سالہ اسد رؤف آئی سی سی کے ٹاپ امپائر رہے، انہوں نے 64 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 28 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں امپائرنگ کی۔اس کے علاوہ انہوں نے 11 ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی سپروائز کیے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button